ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ میں سیپیاں پکڑنے کے دوران ندی میں گرکر تین طلبہ ہلاک

انکولہ میں سیپیاں پکڑنے کے دوران ندی میں گرکر تین طلبہ ہلاک

Mon, 25 Apr 2022 00:27:51    S.O. News Service

انکولہ 24 اپریل (ایس او نیوز) سیپیاں پکڑنے کے دوران انکولہ کی گنگاولی ندی میں گر کر ایک ہی خاندان کے تین لوگ ہلاک ہوگئے۔ واردات انکولہ تعلقہ کے ہیلور، کریکل میں اتوار کو پیش آئی۔

بتایا گیا ہے کہ کریکل کی پوجا مہیش نائک (17)، اپنے دو کزن بھائیوں کمٹہ اگناشینی کے ناگیندر داسو نائک(16) اور کمٹہ کونلی کے دلیپ بابو نائک (20) کے ساتھ گنگاولی ندی میں سیپیاں پکڑنے گئی تھیں، اچانک اس کا پیر پھسلا اور پوجا ندی میں گر گئی، اس کو بچانے کے لئے ناگیندر اور دلیپ نے ندی میں چھلانگ لگائی، مگر یہ دونوں بھی ندی میں غرق ہوگئے۔ تینوں کی نعشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

پتہ چلا ہے کہ پوجا نے چند روز قبل ہی پی یوسی اول کا امتحان دیا تھا۔ چھٹیاں ہونے کی بنا پر ماموزاد بھائی ناگیندرا اور پھوپی زاد بھائی دلیپ اتوار کو اس کے گھر آئے تھے اور پھر تینوں نے سیپیاں پکڑنے کا پلان بنایا تھا۔ مگر قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔

حادثے کو لے کر انکولہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: